ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کا مختلف اسکولوں ایس ڈی او میل فیمیل آفس پر چھاپے

جمعہ 14 نومبر 2014 14:43

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14نومبر 2014ء) ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کا مختلف اسکولوں ایس ڈی او میل فیمیل آفس پر چھاپے‘ غیر حاضر افسران‘ اساتذہ کی فہرست تیار کرلی‘ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سکندر علی خشک نے سانگھڑ کے گورنمنٹ مڈل اسکول پولیس لائن‘ کے جی اسکول سمیت ایس ڈی او مرد خواتین آفسوں پر اچانک چھاپے مارے اور غیر حاضر عملے اور اساتذہ کی فہرست تیار کرلی۔

بعدازاں ان کی معطلی کی سفارش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

رابطہ پر ڈپٹی کمشنر سانگھڑ نے بتایا کہ تعلیم ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے اس میں غفلت وکوتاہی کرنے والے عملے‘ اساتذہ کی تعلیم دشمنی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈپٹی کمشنر آفس میں شکایتی مرکز قائم کیا گیا ہے جس میں شہری سرکاری غیر سرکاری اسکولز کالجز ودیگر امور کی شکایت فون نمبر 023542050 فیکس نمبر 02355416-1 پر درج کرا سکتے ہیں‘ متعلقہ اداروں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں