سندھ کی زراعت وصنعت کو جان بوجھ کر تباہی کے کنارے پر پہنچایا گیا ، قاضی ممتاز

بدھ 19 نومبر 2014 13:11

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء) سندھ کی زراعت وصنعت کو جان بوجھ کر تباہی کے کنارے پر پہنچایا گیا ہے‘ ملک کی فیصد عوام ہاری ومزدور کا جینا محال ہوگیا ہے‘ حکومت سندھ کی جانب سے فصلوں کے نرخ نہ ہونے اقربا پروری کرپشن کے باعث سب سے زیادہ غریب آدمی متاثر ہورہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پریس کلب سانگھڑ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنے والے پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے ڈویژنل صدر قاضی ممتاز‘ حاجی محمد حسن لانڈر‘ طالب عمرانی‘ مجنوں بھٹو ودیگر نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ میں چینی کی صنعت پر حکمران طبقہ کا قبضہ ہے‘ 33 شوگر ملوں میں سے 95 فیصد شوگر ملیں زرداری خاندان کی ہیں‘ وزیراعلیٰ سندھ نے زردری کے خاندانی ملازم نوبت خان زرداری کو کین کمشنر مقرر کرکے آبادگاروں کے استحصال کا پروانہ جاری کردیا ہے‘ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) سندھ کے مظلوم عوام آباد گاروں‘ ہاریوں کو ہرگز اکیلا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت غریبوں کا استحصال کرنا بند کردے بصورت دیگر مزید سخت احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں