سانگھڑ،بچوں کے معمولی تکرار پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی

منگل 25 نومبر 2014 22:12

سانگھڑ،بچوں کے معمولی تکرار پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) شہداد پور کے نواحی گاوٴں میں بچوں کے معمولی تکرار پر فائرنگ 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی، تفصیلات کے مطابق شہداد پور کے نواحی گاوٴں کالروجاکھرو میں جاکھروبرادری میں چھوٹے بچوں کے معمولی جھگڑے پر منگل کے روز شدید کشیدگی اختیار کرگئی دوبدو فائرنگ کے نتیجے میں 50 سالہ امام بخش جاکھرو، 24 سالہ سکندر جاکھرو اور 30 سالہ نطر محمد جاکھرو موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ امیر علی، غلام علی اور شیر علی جاکھرو شدید زخمی ہوگئے، جنہیں شہداد پور اور حیدرآباد کی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا، دوسری جانب ایس ایچ او شہداد پور رفیق سیال نے آن لائن کو بتایا کہ جاں بحق ہونے تینوں افراد کی لاشوں کو شہداد پور انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس سے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں ہیں، شہداد پور پولیس کی بھاری نفری گاوٴں کانہرو جاکھرو میں تعینات کرای ہے، ایس ایچ او رفیق سیال کا کہنا ہے کہ اسکول میں بچوں کے معمولی جھگڑے کی وجہ سے جاکھرو برادری میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں3 افراد جاں بحق ہوگئے اور تین زخمی ہوئے آخری اطلاع تک شہداد پور تھانے پر جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا کوئی بھی مقدمہ درج نہیں ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں