سانگھڑ ،پریس کلب کے سامنے چوٹیاریوں پولیس کیخلاف جانوری برادری کا احتجاجی مظاہرہ ،دھرنا، ٹائرجلاکر5گھنٹے سے روڈبلاک کردیا،ڈی ایس پی سانگھڑکی بات ماننے سے انکار

ہفتہ 29 نومبر 2014 18:22

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) پریس کلب کے سامنے چوٹیاریوں پولیس کے خلاف جانوری برادری کا احتجاجی مظاہرہ دھرنا ٹائرجلاکر5گھنٹے سے روڈبلاک کردیا،ڈی ایس پی سانگھڑکی بات ماننے سے انکار،تفصیلات کے مطابق چوٹیاریوں پولیس نے ٹنڈومٹھیاخان کے نواحی گاؤں مانوجانوری میں چڑھائی کرکے 6افرادکوگرفتارکرلیااس موقع پر جانوری برادری نے الزام لگایا کہ پولیس نے ہمارے گھروں کوآگ لگائی 4نوجوانوں کوگرفتارکرکے جانوری سامانوجانوری کی گرفتاری ظاہرکی دوسروں کوغائب کردیا جس میں بھٹو،عالم جانوری کے بارے میں پولیس بتانے کے لئے تیارنہیں انہوں نے بتایاکہ چندسال قبل 56ایکڑزرعی زمین غلام شاہ سے 2کروڑ روپے سے زائد خریدی جس کے فیصلے بااثر شخصیت کرچکے ہیں اب ہماری زمین پرقبضہ کرنے کے لئے سول افراد کے ہمراہ چوٹیاریوں پولیس نے بلاجوازگرفتاریاں کیں گھروں کوآگ لگادی ہمارے ساتھ انصاف کیاجائے گرفتارافرادکوفوری رہاکیاجائے۔

(جاری ہے)

چوٹیاریوں پولیس نے رابطہ پربتایاکہ جانوری برادری کے ڈکیتی اغواء کے کیس میں سامانو،حیدرجانوری پولیس نے خودمطلوب تھے انکوگرفتارکیاگھروں آگ جانوری افراد نے خود لگائی۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں