پی ٹی آئی سانگھڑ میں گروپ بندی‘ فیصل آباد واقعہ کے خلاف الگ الگ احتجاجی ریلی کا انعقا د

جمعرات 11 دسمبر 2014 13:34

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11 دسمبر 2014ء) پی ٹی آئی سانگھڑ میں گروپ بندی‘ فیصل آباد واقعہ کے خلاف الگ الگ احتجاجی ریلی وغائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سانگھڑ میں گروپ بندی کے باعث فیصل آباد واقعہ کے خلاف پی ٹی آئی کے ایوب خان‘ علی مراد ڈاہری‘ انور شہزاد ایڈوکیٹ‘ رفیق چاکرانی‘ محمد خالد پڑھیار‘ اسلم نزیر قریشی کی قیادت میں کارکنوں نے پریس کلب سانگھڑ کے سامنے فیصل آباد میں ہلاک ہونے والے کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جبکہ ضلعی صدر مشتاق جونیجو‘ وقاص آرائیں‘ دانش زیب‘ دلشاد آرائیں کی قیادت میں پی ٹی آئی آفس سے پریس کلب سانگھڑ تک ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ریلی سے قبل بلال مسجد سانگھڑ میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں