مسیحی برادری کی جانب سے پشاور میں ہونے والے دہشت گردی کے المناک واقعہ پر پادری جو گوٹھ میں چرچ میں دعائیہ تقریب

جمعرات 18 دسمبر 2014 14:08

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) مسیحی برادری کی جانب سے پشاور میں ہونے والے دہشت گردی کے المناک واقعہ پر پادری جو گوٹھ میں چرچ میں ایک دعائیہ تقریب اور پادری جو گوٹھ کے اسکولوں میں 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں دہشت گردی کے ہونے والے المناک واقعے پر ہر آنکھ اشکبار دیکھنے میں نظر آئی‘ لوگ رو رو کر پشاور میں ہونے والے المناک واقعے پر معلوم بچوں کی شہادت پر گہرے دکھ وغم کا اظہار کرتے ہئے فادر پولوس گل‘ ظفر شریف‘ ندیم مشتاق‘ ماستر منورسم ودیگر نے کہا کہ پشاور میں ہونے والے آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کا حملہ ملکی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے‘ دہشت گردوں نے پاکستان کی قوم ے دل پر حملہ کیا ہے‘ دہشت گرد پاکستان کے نہیں بلکہ انسانیت کے بھی دشمن ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسکول پر حملے سے دہشت گردوں کے عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں وہ دن دور نہیں جب نفرت اور دہشت کو استعمال کرنے والے اپنے انجام کو پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں پر حملہ بزدلانہ فعل ہے انہوں نے مزید کہا کہ معصوم بچے کل کے پاکستان کے روشن معمار تھے‘ معصوم بچوں کو نشانہ بنایا کہاں کا انصاف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس دہشت گردی کے المناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اس موقع پر پطرس بالم‘ عقل پولوس بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں