سانگھڑ ، ریگولیٹر کی تعمیر کے بعد کنیالوں میں زرعی پانی کے اضافہ سے مختلف اضلاع کے آباد گاروں کو فائدہ حاصل ہوگا،اجمل محمد نوازچانڈیوں

ہفتہ 20 دسمبر 2014 23:31

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) ریگولیٹر کی تعمیر کے بعد کنیالوں میں زرعی پانی کے اضافہ سے مختلف اضلاع کے آباد گاروں کو فائدہ حاصل ہوگا 175ملین کی لاگت سے لھٹراؤ،کھیرو،مکمی،بقار،ایرے میں ریگولیٹر کاکام جاری ہے ان خیالات کااظہار وائس چیئرمین رکن سندھ اجمل محمد نوازچانڈیوں نے واٹر سیکٹر ایمپرومومنٹ پروجیکٹ (وسپ) کے زیر اہتمام ضلع سانگھڑ میں زیر تعمیر ریگولیٹرز کے معائنہ کے دوران میڈیا کو بتائی اس موقع پر وسپ انجینئر قدیر احمد لاشاری ،ایس ڈی اوارشاد سومرو ڈائریکٹر ناراکینال غلام مصطفی اجن،چائینیز کنسلینٹ بھی موجودتھے،انہوں نے کہا کہ سانگھڑ ضلع میں 175ملین ڈالر کی لاگت سے ہیڈ ریگولیٹرز ،مکھی کا ،بقارڈسٹری،نیومکھی،کھپرو کنیال،ٹھراؤکینال کاکام زیرتعمیر ہے جس پر 24.8فیصد حکومت سندھ 75.2فیصد وولڈ بنک دے گی جو چائنیز کمپنی کے سپرد ہے کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس پروجیکٹ کے مکمل ہونے سے سانگھڑ،میرپور،عمر کوٹ کے اضلاع کوفائدہ حاصل ہوگا۔

(جاری ہے)

زرعی پانی ملنے سے لاکھوں سیکڑزرعی اراضی سے آباد گاروں کوفائدہ حاصل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں