سانگھڑ ،پشاور میں ہونے والے المناک سانحے کے خلاف ریلی کا انعقاد

منگل 30 دسمبر 2014 14:17

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 30دسمبر 2014ء) پشاور میں ہونے والے المناک سانحے کے خلاف ہیومن رائٹس یونائیٹد نیشن آرگنائزیشن کی رہنمائی میں اسکول کے معصوم بچوں نے ایک ریلی نکالی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔

(جاری ہے)

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ہیومن رائٹس‘ یونائیٹڈ نیشن آرگنائزیشن کے آرگنائزر دولت پٹھان‘ رمضان منگنہار‘ جاوید خاصخیلی نے کہا کہ سانحہ پشاور سے ہر شخص کی آنکھ اشکبار ہے‘ ہم اس واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سانحہ دل کو ہلا دینے والا سانحہ ہے اس سانحے سے ماؤں کی گودیں اجڑ گئی ہیں ان معصوم بچوں کی شہادت تاریخ کے سنہرے حروفوں میں لکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچے مسقبل کے معمار ہیں ان کی شہادت سے پاکستان کا مستقبل کئی سال پیچھے چلا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میں شامل اصلی سرغنہ کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں