سندھ حکومت کی انکوائری ٹیم کی سانگھڑ آ مد سپر وائر اور دیگر افسران لیڈی ہیلتھ ورکروں کی منت سماجت کرتے رہے

بدھ 31 دسمبر 2014 13:52

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 31دسمبر 2014ء) سندھ حکومت کی انکوائری ٹیم سانگھڑ ڈی ایچ او آفس پہنچنے سے قبل لیڈی ہیلتھ ورکرز کی سپر وائر اور دیگر افسران لیڈی ہیلتھ ورکروں کی منت سماجت کرتی رہیں کہ انکوائری ٹیم کو سکایات مت کریں چند کو دبے لفظوں میں دھمکیاں بھی دی گئیں‘ انکوائری ٹیم کے وقت سینکڑوں ہیلتھ ورکرز خوف وہراس میں مبتلا تھیں کہ انکوائری ٹیم چلے جانے کے بعد ہمارے ساتھ سروس کے دوران جو حشر ہوگا اس کا زمہد ار کو ہوگا‘ کئی ورکرز نے خاموشی اختیار کرلی چند نے رشوت کا اظہار کھلے عام کیا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں