ملک میں جلد سیاسی تبدیلی آنے والی ہے، صحافت کا کردار اہم ہے ،حاجی خدابخش راجڑ

اتوار 25 جنوری 2015 15:19

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء)ملک میں جلد سیاسی تبدیلی آنے والی ہے، صحافت کا کردار اہم ہے صحافیوں نے ہمیشہ حق و سچ کا ساتھ دیا۔ان خیالات کااظہار سابق وفاقی وزیر حاجی خدابخش راجڑ نے پریس کلب سانگھڑ میں نئی بلڈنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی پیر بخش جونیجو،رکن سندھ اسمبلی وریام فقیر خاصخیلی،ملک شیر محمد دیگر نے بھی خطاب کیا۔

انہوں نے نومنتخب صدر اسلم میمن،سینئر نائب صدر عبدلرزاق،نائب صدر ہوش محمد سولنگی،جنرل سیکریٹری محمد رضا خان، جوائنٹ سیکریٹری صفیر احمد راجپوت،خزانچی نثار منگریو،اطلاعات سیکریٹری ظفر لودھی،سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ صحافت حق و سچ کی آواز ہے قوم کی بہتر ترجمانی کریں تاکہ معاشرے کی اصلاح ہوسکے انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی تبدیلی آنے والی ہے تبدیلی کا موسم آگیا ہے ضلع سانگھڑ کو سیاسی طور پر نظر انداز کیا گیا ضلع کو ترقیاتی فنڈ نہیں دیے گئے ہیں ضلع تباہی کا شکار ہے تقریب میں مشہور لوک فنکار بزرگ شاعر صوفی فقیر ہاشم کوری،قاضی احمد،کامران چانڈیو،رضوان چانڈیو،منٹھار مصری کوری نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا محفل کو جھومنے پر مجبور کردیا تقریب میں سابق رکن سندھ اسمبلی علی غلام نظامانی،ڈپٹی کمشنر منصور جبار میمن،عبداللہ پنہور،غلام حیدر پنہور،عبدالرحمان ،عیدو جیلانی،سرور بلوچ،دیگر معززین نے شرکت کی

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں