سیم وتھور نے سانگھڑ کے گرد ونواح میں وسیع علاقے میں تباہی مچا دی‘ ہزاروں ایکڑ پر مشتمل زمین بنجر ہونے لگی

جمعہ 30 جنوری 2015 14:25

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) سیم وتھور نے سانگھڑ کے گرد ونواح میں وسیع علاقے میں تباہی مچا دی‘ ہزاروں ایکڑ پر مشتمل زمین بنجر ہونے لگی‘ گندم‘ گنا سمیت دیگر فصلیں تباہ ہوگئیں‘ عرصہ دراز سے نارا کینال کی بھل صفائی نہیں ہوسکی‘ سیم نالوں ونہروں کی بھی بھل صفائی نہیں کی گئی‘ 1300 خاندان سخت متاثر ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے نواحی علاقوں یوسی گجری اور یوسی شاہ سکندر آباد میں واقع سیم نالوں ونہروں کی بھل صفائی نہ ہونے کے باعث سیم وتھور کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کرگیا‘ سیم وتھور وسیپیج کے باعث وسیع علاقہ میں تباہی مچ گئی ہے اور ہزاروں ایکڑ پر مشتمل زرعی زمین بنجر ہونے لگی ہے۔ سیپیج کے پانی کی وجہ سے دیہاتوں واسکول آنے جانے کے راستے ٹوٹ پھوٹ کر مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں اور بچوں کو اسکول آنے جانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

سیم وتھور کے باعث گاؤں بانکو شر‘ ملک اشرف‘ سلیم چیمہ‘ واڈکی ویرم شر‘ دیہہ جھکراو‘ دیہہ صدرٹ‘ اسحاق ملک‘ عبدالشکور آرائیں‘ اصغر علی ملاح‘ شمس الدین شر‘ حاجی مور حسن‘ قائم خان شر اور گاؤں ماسٹر عاشق حسین سمیت دیگر بڑی تعداد میں گاؤں بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ سیم کی وجہ سے ہزاروں ایکڑ پر مشتمل اراضی میں کاشت کی گئی لاکھوں مالیت کی فصلیں تباہ ہچکی ہیں اور زمیندار وہاری سخت نقصان سے دوچار ہیں اور قرضے تلے مزید دب گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں