پیپلز پارٹی سٹی سانگھڑ کی آصف علی زرداری کی حمایت میں پریس کلب سانگھڑ کے سامنے ریلی

جمعہ 13 فروری 2015 16:24

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروی 2015ء) پیپلز پارٹی سٹی سانگھڑ کی آصف علی زرداری کی حمایت میں قاضی صدرالدین، محمد اقبال یوسف زئی کی قیادت میں پریس کلب سانگھڑ کے سامنے ریلی۔ آصف علی زرداری کی حمایت میں نعرے بازی ذوالفقار مرزا کے خلاف نعرے بازی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قاضی صدرالدین، محمد اقبال یوسف زئی، راجہ طلعت، سید طاہر شاہ، غلام رسول ملاح، مہر علی رونجھو، انور یوسف زئی ودیگر نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی مرزا احسان فراموش انسان ہیں، پیپلز پارٹی نے ان پر احسان کئے ہیں، چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف ایک لفظ سننے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ اس موقع پر ذوالفقار علی مرزا کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور آصف علی زرداری کی حمایت میں نعرے بازی کی گئی۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں