او جی ڈی سی ایل فلیڈ سنجھورو کے برطرف ملازمین کا گیٹ کے سامنے تادم بھوک ہڑتال جاری

پیر 16 فروری 2015 13:53

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروی 2015ء) او جی ڈی سی ایل فلیڈ سنجھورو کے برطرف ملازمین کا گیٹ کے سامنے تادم بھوک ہڑتال جاری، ساتویں روز انتظامیہ ڈی سی سانگھڑ نے نوٹس نہیں لیا۔ پیر تک مطالبات تسلیم نہیں کئے گیٹ کی تالہ بندی کریں گے۔ یہ بات او جی ڈی سی ایل فلیڈ سنجھورو کے 26 برطرف ملازمین جنہوں نے گیٹ کے سامنے 24 گھنٹے تادم بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا اور بھوک ہڑتال ساتویں روز میں داخل ہوگئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر غلام حسین مری، مصری ڈھیو، ضیا اعوان، ہاشم ہنگورو، سول اسپتال سانگھڑ میں داخل رمضان چاکرانی، منور وسان ودیگر نے میڈیا کو بتایا کہ 6 سال سے فلیڈ میں کام کررہے تھے جس میں 9 سپروائزر، 2 انجن ڈرائیور، 5 واٹر سپلائی، 2 الیکٹریشن، آفس انچارج ایک، 3 اسٹور کیپر، ایک ڈسپنسر، 2 انجینئر الیکٹروکیل سول انجینئر ودیگر کو برطرف کرکے من پسند افراد کو بھرتی کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیر تک ملازمین کو بحال نہ کیا گیا تو فلیڈ کے گیٹ کی تالہ بندی کی جائے گی جس کی تمام تر ذمہ داری فلیڈ انتظامیہ، ڈی سی سانگھڑ ہوں گے

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں