پاکستان فشر فوک فورم سانگھڑ کی جانب سے میٹھے پانی کی جھیلوں پر بااثر وڈیروں کے قبضوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

جمعرات 19 فروری 2015 15:05

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروی 2015ء) پاکستان فشر فوک فورم سانگھڑ کی جانب سے میٹھے پانی کی جھیلوں پر بااثر وڈیروں کے قبضوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ، ریلی محکمہ فشریز کے ضلعی آفس سے نکلی اور نوبشاہ روڈ ، ٹریفک چوک سے ہوتی ہوئی پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی ، سانگھڑ میں میٹھے پانی کی جھیلوں پر قبضے اور لائسنس سسٹم پر عمل درآمد کرنے کے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرا کیا گیا مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان فشر فوک فورم کیرہنماؤں ، رمضان ملاح ، رسول بخش ملاح ، عابد مری ، میر حسن مری ، یعقوب بروھی ودیگر نے کہا کہ سانگھڑ کے قریب چوٹیاروں اور گرد نواح دس سے زائد میٹھے پانی کی جھیلوں پر بااثر افراد نے قبضے کئے ہیں ،اور ماہی گیروں کو لائسنس تو جار کئے گئے ہیں مگر ان میٹھے پانی کی جھیلوں کے قبضے خالی نہیں کروائے گئے ہیں جس کے خلاف ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ماہی گیروں کو لائسنس جاری کئے گئے ہیں تاکہ وہ اپنے بچوں کا روزگار کریں مگر کچھ وڈیرے پانی کی جھیلوں پر مسلح افراد کو بٹھا کر ماہی گیروں کو مچھلی مارنے سے روکتے ہیں ، ہم نے سانگھڑ کی انتظامیہ کو بھی شکایات کی ہیں مگر سانگھڑ انتظامیہ اور پولیس بھی ان وڈیروں کی پشت پناہی کرتی ہیں جس کے باعث ہمارے چینخنے چلانے پر کچھ نہیں ہوتا ، ہم سندہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جھیلوں پر وڈیروں کے قبضوں کو فوری ختم کیا جائے تاکہ غریب ماہی گیر اپنا روزگار کرسکیں ، احتجاجی مظاہرے میں خاتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں