نیشنل ایکشن پلان پر ضلعی سطح پر سختی سے عمل کرایا جائے گا،ڈپٹی کمشنر سانگھڑ

جمعہ 27 فروری 2015 14:44

سانگھڑ (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سکندر علی خشک نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر ضلعی سطح پر سختی سے عمل کرایا جائے گا، اذان وخطبہ کے علاوہ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کئے جایں گے، غیر رجسٹرڈ مدارس 15 روز کے اندر اپنی رجسٹریشن کروا لیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اپنے افس میں مدارس کے ذمہ داران سے ہونے والی ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ وملکی حالات کے پیش نظر وفاقی وصوبائی حکومت کے اقدامات وفیصلوں کی روشنی میں ضلع سانگھڑ میں بھی نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔ غیر رجسٹرڈ مدارس 15 یوم کے اندر اپنی رجسٹریشن کروا لیں، تمام مدارس کے محتمین اپنے اپنے مدارس کی تمام تر تفصیلات، مدارس کو ملنے والی فنڈنگ، مدارس میں زیرتعلیم طلبہ وبچوں واساتذہ کے تمام کوائف ودیگر معلومات ڈپٹی کمشنر آفس یا اپنی اپنی تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز آفس میں جمع کروائیں۔

(جاری ہے)

نفرت پھیلانے والے لٹریچر وکسی کی کی دل آزاری کرنے والی تقاریر کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی اور پابندی والی تنظیموں کے جھنڈوں، بینرز کو فوری طور پر اتارا جائے، متنازع مذہبی وال چاکنگ کو مٹایا جائے گا۔ اجلاس میں اے ڈی سی ٹو زوہیب مشتاق، تمام تحصیلوں کے ڈی ایس پیز کے علاوہ مذہبی رہنماؤں محمد حنیف لغاری، اکبر چغتائی، عبداللہ بروہی، شہمیر کنبھر ودیگر بھی موجود تھے۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں