سانگھڑ ،صحافی رہنماؤں پر جھول تھانہ میں کیس داخل کرنے کیخلاف سول سوسائٹی کا احتجاجی مظاہرہ

منگل 3 مارچ 2015 14:03

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) چھوٹی عمر کی شادی کے خلاف آواز اٹھانے پر صحافی رہنماؤں پر جھول تھانہ میں کیس داخل کرنے کے خلاف پریس کلب سانگھڑ کے سامنے سول سوسائٹی سماجی رہنماؤں کا احتجاجی مظاہرہ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پریس کلب سانگھڑ کے سامنے سول سوسائٹی سماجی رہنماؤں عبید منگریو، جبار کھمبر، عطا محمد کمبھر، یوسف سندرانی، سلمیٰ قریشی، رانا عابد ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھول تھانہ کی حدود میں نواحی گاؤں میں چھوٹی عمر میں شادی کے خلاف آواز اٹھانے پر ایک خاتون نے مبینہ محمد الیاس مہر، ابراہم کیریو پر جھول تھانہ میں جھوٹا کیس داخل کرا دیا جس کی پرزور مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں سماجی رہنماؤں پر جھوٹے کیس ختم کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے اسمبلی میں بل پاس کیا ہے چھوٹی عمر کے بچوں پر شادی کی پابندی ہے جھول تھانہ کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا تھا اس کے باوجود جھول پولیس نے کیس داخل کیا فوری ختم کیا جائے دوسری صورت میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں