او جی ڈی سی آئل فیلڈ سنجھورو کے برطرف 34 ملازمین کی گیٹ کے سامنے بھوک ہڑتال جاری

بدھ 4 مارچ 2015 15:17

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) او جی ڈی سی آئل فیلڈسنجھورو کے برطرف 34 ملازمین کی گیٹ کے سامنے بھوک ہڑتال 22 ویں روز بھی جاری۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رمضان چاکرانی، منور وسان، نگر چاکرانی سمیت دیگر نے بتایا کہ ملازمت کی بحالی تک احتجاج جاری رہے گا، افسران اپنے من پسند افراد کو بھرتی کرنا چاہتے ہیں، مقامی لوگوں کو ایک سازش کے تحت نکالاجارہا ہے۔ بھوک ہڑتالی کمپ میں برطرف ملازم ارباب ڈھیو کی طبیعت خراب ہونے پر سول اسپتال سانگھڑ داخل کیا گیا دیگر ملازمین کی حالت خراب ہے۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں