سانگھڑ ، نواحی علاقے مکی سے 24 سالہ نوجوان 4 دن سے لاپتہ، ورثا پریشان

پیر 9 مارچ 2015 13:36

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) سانگھڑ کے نواحی علاقے مکی سے 24 سالہ نوجوان 4 دن سے لاپتہ، ورثا پریشان۔ تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے نواحی علاقے مکی کے اسٹاپ فوجی موڑ سے 24 سالہ بہرہ نوجوان غلام مصطفی ولد خدا بخش چانڈیو گزشتہ 4 دن سے گم ہوگیا۔

(جاری ہے)

اس کے ورثا کا کہنا ہے کہ ہم نے ڈھونڈنے کی بہت کوشش کی مگر اس کا کہیں بھی پتہ نہیں چل رہا۔ ناہوں نے کہا کہ پہلے بھی لاپتہ ہونے کی صورت میں سانگھڑ تھانے پہنچایا گیا تھا۔ ہم سخت پریشان ہیں، ہم بہت غریب مسکین لوگ ہیں، ہمارے بچے کے بارے میں کسی کو بھی پتا ہو تو سانگھڑ تھانے یا پریس کلب سانگھڑ میں اطلاع کردی جائے۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں