سید صبغت اللہ ثانی المعروف سورھ بادشاہ کا 72 واں یوم شہادت کل عقیدت واحترام سے منایا جائے گا

جمعرات 19 مارچ 2015 16:36

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) وطن یا کفن آزادی یا موت کے نعرہ کو عملی جامہ پہنا کر انگریز سرکار کے خلاف تحریک کے سربراہ سید صبغت اللہ ثانی المعروف سورھ بادشاہ کا 72 واں یوم شہادت 20 مارچ 2015ء کو عقیدت واحترام سے منایا جائے گا، اسلام کی سربلندی کی خاطر انگریز سامراج کے خلاف جنگ کا آغاز کیا، انگریزی سرکار کے سابقہ دور میں 183.29 سے 187.47 میں حروں کے خلاف ظلم وستم کئے، قید وبند کیا، مریدوں کے بچوں، خواتین کو بھوکا پیاسا والدین کے سامنے اذیت دیکر شہید کیاگیا۔

انگریز سرکار نے 1930ء کو اسلحہ وبارود رکھنے کے الزام میں گرفتار کرکے مختلف جیلوں میں رکھا گیا، اس وقت کے وکیل قائداعظم محمد علی جناح نے پیروی کرتے ہوئے تمام الزامات کو جھوٹا ثابت کیا۔

(جاری ہے)

6 سال تک مختلف جیلوں میں رکھا گیا۔ ان کی رہائی کے بعد سانگھڑ کے نزدیک تاریخی مقام گڑنگ بنگلو کو ہیڈ کوارٹر بناکر اپنے جاں نثار مریدوں غازیوں کی بھرتی کا آغاز کیا۔

ان کی نگرانی خود کی۔ انگریز سرکار نے پلاننگ کی کہ ہندوؤں پر حملہ کیا جائے جس کا الزام ان کے غازیوں پر لگایا جائے۔ ایسی خفیہ اطلاع پر آپ نے ہندوؤں کی مکمل جان ومال کی حفاظت کی، آپ کو انگریز سرکار نے پیغام دیا کہ اگر آپ معافی مانگ لیں قید سے رہا کردیا جائے گالیکن انہوں نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ کافروں سے معافی نہیں اللہ اور اس کے رسول سے مانگوں گا جس پر انگریز سرکار نے سورھ بادشاہ پر بغاوت کا مقدمہ درج کرکے 20 مارچ 1943ء کو حیدرآباد جیل میں پھانسی دی گئی جن کی قبر کو آج تک چھاپای گیا۔ آج سندھ کے مختلف اضلاع میں ان کا یوم شہادت عقیدت واحترام سے منایا جائے گا۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں