پیٹرولیم سوشل ڈیولپمنٹ کمیٹی ضلع سانگھڑ کا پہلا اجلاس، اہم منصو بو ں پر تبا دلہ خیا ل

منگل 31 مارچ 2015 14:02

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) پیٹرولیم سوشل ڈیولپمنٹ کمیٹی ضلع سانگھڑ کا پہلا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین ایم پی اے فراز ڈیرو کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سکندر علی خشک اور کمیٹی کے ممبران ایم این ایز پیر بخش جونیجو، بھاون داس، ایم پی ایز شاہد خان تھیم، سعید خان نظامانی، وریام فقیر خاصخیلی اور نند کمار گوکلانی نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ تیل وگیس کمپنیوں کے نمائندوں نے UEP کے نصیرالدین پیرزادہ، او جی ڈی سی ایل کے آغا اشرف، نثار کورائی، PPL کے محمد اکرم اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر II سانگھڑ زوہیب مشتاق بھی موجود تھے۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کمیٹی کے سیکریٹری وڈپٹی کمشنر سکندر علی خشک نے بتایا کہ ضلع سے نکلنے والے تیل وگیس کے پروڈکشن بونس کی مد میں ضلع کو 12 کروڑ 44 لاکھ روپے مل گئے ہیں جن میں مالی سال 2011-12ء فنانس ڈپارٹمنٹ کے ذریعے وفاق سے ملنے والی رقومات میں سے 16 لاکھ 25 ہزار روپے جبکہ سنجھورو بلاک میں OGDCL کی پارٹنر کمپنی اوشین پاکستان لمیٹڈ کی جانب سے 75 لاکھ 37 ہزار روپے ڈپٹی کمشنر کے اکاؤنٹ میں آگئے ہیں جبکہ پی پی ایل کی جانب سے قانونی معاملات مکمل ہونے پر مزید پیسے ملے گے جو کمیٹی کی جانب سے منظور شدہ اسکیموں پر خرچ کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع کی جس تحصیل میں تیل وگیس کی آمدنی ہوگی اس تحصیل میں 60 فیصد رقم خرچ کی جائے گی جبکہ 40 فیصد ضلع کے دیگر علاقوں میں ترقیاتی اسکیموں پر خرچ ہوں گے۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ سوشل آبلیگیشن کی مد میں تیل وگیس کمپنیوں کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کے ساتھ مشترکہ اکاؤنٹ میں جمع رقوم کو بھی علاقے کی ترقی کیلئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی، صحت، تعلیم ودیگر منظور شدہ اسکیموں پر خرچ کی جائیں گی۔

اجلاس میں تمام منتخب نمائندوں نے تیل وگیس کمپنیوں کے نمائندوں سے کہا کہ کمپنیوں کی مستقل اسامیوں میں مقامی افراد کو اولیت دی جائے اور ضلع میں کام کرنے والے ٹیکنیکل ونان ٹیکنیکل ملازمین کے رہائشی ڈومیسائل کے ساتھ لمٹ دی جائے تاکہ مقامی وغیر مقامی ملازمین کا پتہ چل سکے۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں