سانگھڑڈگری بوائز کالج میں سی ایم سی کمیٹی کا قیام

جمعرات 16 اپریل 2015 14:30

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء)سانگھڑڈگری بوائز کالج میں سی ایم سی کمیٹی کا قیام عمل میں لا یا گیا کمیٹی کالج کی تعمیر نو اور ترقیا تی کا موں کا جائزہ لے کر مسائل کے حل میں اپنا کر دار ادا کریگی ۔پرنسپل صدیق انڑ سانگھڑ خبر کے مطا بق گونمنٹ شہید صبغت اللہ شاہ راشدی بوائزڈگری کا لج میں کالج انتظا میہ کی جا نب سے کالج کے پرنسپل صدیق انڑ کی سربرا ہی میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں سول سو سائٹی ،والدین ،چیمبر آف کامرس،سٹیزن ایکشن کمیٹی ،میڈیا اور کا لج کے لیکچرارنے شرکت کی ۔

میٹنگ میں کالج کی بہتری ، تعمیر نواورمسا ئل کے حل کے لئے بارہ رکنی لالج مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی گئی ۔کمیٹی میں والدین ،چیمبر آف کامرس،سٹیزن ایکشن کمیٹی ،میڈیا ،سول سائٹی اور لیکچرارز کو شامل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں موجود تمام افراد سے تجا ویز بھی لیں گئیں جن پر غور کیا گیا میٹنگ میں ادارے کی بہتری کے لئے اور اس کی ساخت کو مظبو ط کر نے اور ادارے سے منسلک ایشوز پر کھل کربات چیت کی گئی ۔

میٹنگ میں اس بات پر زور دیا گیا گیا کہ والدین کے ساتھ ساتھ کا لج انتظا میہ اپنا ادارہ سمجھتے ہو ئے محنت اور لگن سے اپنے فرائض انجام دیں تا کہ ادارے کی بہتری کو مظبو ط کیا سکے اس مو قع پر حسن عسکری ،ڈاکٹر ارشاد ،ڈاکٹر جمیل ،پرو فیسر امر لغا ری ،حا جی یا مین لا لو،این پی سی صدر غلامصطفٰی ترین بھی موجود تھے

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں