کھپرو میں غیر اعلامیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں کااحتجاجی مظاہرہ ودھرنا

جمعہ 17 اپریل 2015 17:10

کھپرو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) کھپرو میں غیر اعلامیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ ودھرنا دیا، حیسکو کھپرو بنا کسی جواز کے 24گھنٹوں میں سے 20گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کر رہی ہے، جس کی وجہ سے کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے، کھپرو کے شہریوں حسین جونیجو کی سربراہی میں شہید شوک پر احتجاجی مظاہرہ کر کے دھرنا دیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا کہنا تھا کہ کھپرو حیسکو کی نااہل انتظامیہ کی وجہ سے 20گھنٹے تک غیر اعلامیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی جس کے خلاف کوئی سننے والا نہیں ہے، سخت گرمی کی وجہ سے لوگوں کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے اور لائٹ پر چلنے والا کاروبار بھی تباہ ہوگیا ہے ۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ کھپرو کی نااہل حیسکو افسران کو معطل کر دیا جائے اور شیڈول کے مطابق کھپرو کے شہریوں کو لائٹ فراہم کی جائے دیگر صورت کھپر ومیں شٹر بند ہڑتال کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں