او جی ڈی سی ایل سنجھوروفیلڈ کے 34 برطرف ملازمین کا بحالی کیلئے بھوک ہڑتال 73 روز میں داخل

جمعرات 23 اپریل 2015 13:15

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء) او جی ڈی سی ایل سنجھوروفیلڈ کے 34 برطرف ملازمین کا بحالی کیلئے گیٹ کے سامنے بھوک ہڑتال 73 روز میں داخل ، افسران انتظامیہ کی بے حسی، کسی نے رابطہ نہیں کیا، ملازمت کی بحالی تک احتجاج جاری رہے گا، برطرف ملازمین۔

(جاری ہے)

اس موقع پر برطرف 34 ملازمین رمضان چاکرانی، منور وسان، ہاشم ہنگورو ودیگر نے گیٹ کے سامنے بھوک ہڑتال میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 4 سال فلیڈ میں کام کیا، بلاجواز اچانک برطرف کرکے معاشی طور پر تباہ کردیا۔ وفاقی وزیر اسلام آباد افسران کو لیٹر لکھے، ڈھائی ماہ گزرنے کے باوجود کسی افسر وانتظامیہ نے ہماری داد رسی نہیں کی۔ ملازمت کی بحالی تک احتجاج جاری رہے گا۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں