سانگھڑ، لڑکی کے ساتھ زیادتی کی ویڈیو نیٹ پراپ لو ڈ کرنے والے نوجوان کی گر فتا ری کے لئے چھا پے

بدھ 29 اپریل 2015 13:03

سانگھڑ، لڑکی کے ساتھ زیادتی کی ویڈیو نیٹ پراپ لو ڈ کرنے والے نوجوان کی گر فتا ری کے لئے چھا پے

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء) سانگھڑ شہر میں نوجوان لڑکی کے ساتھ زیادتی کی ویڈیو نیٹ پر آنے کے بعد سانگھڑ پولیس نے مالھی محلہ میں چھاپہ مارا تاہم مبینہ طور پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے والا نوجوان فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے نوجوان نے ایک لڑکی کے ساتھ زیادتی کے بعد اس کی ویڈیو نیٹ پر جاری کردی جس کے بعد سانگھڑ پولیس نے مالھی محلہ میں چھاپہ مارا تاہم نوجوان لڑکا فرار ہوگیا۔ ڈی ایس پی سانگھڑ نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمیں ویڈیو ملی ہے جس کی تحقیقات کررہے ہیں، معلوم ہوا ہے کہ ویڈیو 2 سال پرانی ہے کسی نے شرارت کرتے ہوئے نیٹ پر جاری کردی۔ سانگھڑ پولیس کے مطابق اس واقعہ کے متعلق کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں