پا رٹی قیادت اشارہ کر ے ذولفقار مر زا کو روئے زمین پر بھا گنے کے لئے جگہ نہیں ملے گی ،چو ہدری عابد فاروق

جمعہ 8 مئی 2015 14:25

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء) پیپلز پا رٹی کے ٹکٹ ہو لڈر چو ہدری عابد فاروق نے نیشنل پر یس کلب میں پریس کا نفرنس کر تے ہو ئے کہا ہے کہ اگر پیپلز پا رٹی کی قیادت ایک اشارہ کر ے تو ڈا کٹر ذولفقار مر زا کو روئے زمین پر بھا گنے کے لئے جگہ نہیں ملے میں اپنی اور اپنے ورکروں کی طر ف سے پیپلز پا رٹی کے خلاف ڈاکٹر ازلفقار مر زا کے رویے کے خلاف سخت الفا ظ میں مذمت کر تا ہو ں ۔

(جاری ہے)

انھو ں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور محترمہ فریال تالپور نے پا رٹی کو نئی طا قت دی ہے اور پا رٹی کو مضبو ط کیا ہے مرزا خاندان پیپلز پا رٹی سے لا تعلقی کا اعلان کریں تو ان کی حیثیت واضح ہو جا ئے گی آج ڈاکٹرذو الفقار مرزا جو کچھ بھی ہیں وہ پیپلز پا رٹی کی وجہ سے ہیں لہذا ڈاکٹر زلفقار مر زا پا رٹی قیا دت کے خلا ف اپنی زبا ن کو لگام دیں دیگر صور ت میں اس کے بھیا نک نتا ئج نکلیں گے ۔انھوں کامزید کہا کہ اس طر ح کے ہتھکنڈے ما ضی میں بھی پا رٹی کے خلاف ہو ئے ہیں مگر پی پی عوام کی پا رٹی ہے اور عوام کی پارٹی ہی رہے گی

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں