کنٹونمنٹ بورڈ میں 2 مخصوص سیٹوں کیلئے پولنگ 29 مئی کو ہوگی

منگل 19 مئی 2015 18:02

سرگودھا ۔(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء) کنٹونمنٹ بورڈ میں 2 مخصوص سیٹوں کیلئے کاغذات نامزدگی گزشتہ روز وصول کئے گئے ،مخصوص نشستوں کے لئے پولنگ 29 مئی کو ہوگی جس کے بعد کنٹونمنٹ بورڈ ز کے تمام کامیاب ہونیوالے امیدوار حلف اٹھائینگے بعد ازاں وائس چیئرمین کا انتخاب عمل میں لایا جائیگاالیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کنٹونمنٹ بورڈ میں 2 مخصوص کی گئی نشستیں جن میں وومن کی ایک اور نان مسلم کی ایک سیٹ کیلئے کاغذات وصول کئے گئے تمام کنٹونمنٹ بورڈ کے ریٹرننگ افسران کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کئے گئے تھے ان دو سیٹوں کیلئے پولنگ 29 مئی کو ہوگی بعد ازاں تمام منتخب ہونیوالے کونسلر حلف اٹھائیں اور پھر تیسرے مرحلہ میں وائس چیئرمینوں کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا 23 مئی کو مخصوص نشستوں کیلئے موصول ہونیوالے کاغذات کی حتمی فہرستیں کنٹونمنٹ بورڈ کے ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں آویزاں کردی جائینگی ان مخصوص نشستوں میں کنٹونمنٹ سے کامیاب ہونیوالے جنرل کونسلر انہیں ووٹ دینگے۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں