سانگھڑ کے سابق تعلقہ ناظم عبدالوحید نظامانی طویل علالت کے بعد 60 انتقال کرگئے

ہفتہ 30 مئی 2015 13:09

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء)سانگھڑ کے سابق تعلقہ ناظم فنکشنل مسلم لیگ ضلعی نائب صدر عبدالوحید نظامانی طویل علالت کے بعد 60 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے، مرحوم کی نماز جنازہ پیر صاحب کے تھلے پر ادا کی گئی جس میں حر جماعت فنکشنل مسلم لیگ کے مرکزی رہنماوٴں، معزز شہریوں اور تاجروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان حر منصورہ قبرستان میں سپردخاک کیا گیا، مرحوم نے 8 بیٹے 2 بیٹیاں ایک بیوہ سوگواروں میں چھوڑا ہیں مرحوم برین ٹیومر کے مرض میں طویل عرصہ سے مبتلا تھے۔‘

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں