سانگھڑ ، زرعی زمین کا تنازعہ‘ وڈیرہ شاہی کا راج‘ علاقہ میں فائرنگ‘ 3 خواتین سمیت مرد زخمی‘ گھروں کو آگ لگا دی

جمعرات 11 جون 2015 14:30

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) سانگھڑ کے قریب زرعی زمین کا تنازعہ‘ وڈیرہ شاہی کا راج‘ علاقہ میں فائرنگ‘ 3 خواتین سمیت مرد زخمی‘ گھروں کو آگ لگا دی‘ سماجی رہنماؤں کا پریس کلب سانگھڑ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ‘ ہندو برادری کا تحفظ کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے قریب نواحی گاؤں حکم دیوراج میں تین روز سے علاقے کے مبینہ وڈیرے غلام حسین بھنبھرو‘ غلام رسول‘ علی بخش رونجھو کے متعلق حکم دیوراج‘ انیل کمار اور دیگر نے الزام لگایا کہ علاقہ کے وڈیروں نے ہماری زرعی زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے اور جھوٹے مقدمے سمیت ہمارے گھروں کو آگ لگا دی۔

اس واقعہ سے پولیس کو آگاہ کیا اور ڈی ایس پی سانگھڑ عباس شاہ نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ سانگھڑ کے ایس ایچ او اظہار لاہوری واقعہ کی اطلاع کرکے گئے تو رپورٹ درج کرنے کے بجائے ہاریوں کو ہی گرفتار کرلیا۔ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے اور واقعہ میں ملوث وڈیروں کو گرفتار کیا جائے۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں