سانگھڑرمضان کا پہلا روزہ شدید گرمی میں بجلی کی آنکھ مچولی نے لوگوں کی چیخیں نکال کر رکھ دیں

جمعہ 19 جون 2015 18:39

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء) سانگھڑرمضان کا پہلا روزہ شدید گرمی میں بجلی کی آنکھ مچولی نے لوگوں کی چیخیں نکال کر رکھ دی مساجد اور گھروں میں پانی نایاب روزہ داروں کا شدید احتجاج،تفصیل کے مطابق سانگھڑ اور اردگرد کے علاقوں میں آج صبح سے بجلی کی آنکھ مچولی شروع کر دی جس کی وجہ سے شہدادپور ،ٹنڈوآدم ،شاہپور چاکر ،کھڈرو بیرانی اور شہر بھر میں بجلی دو گھنٹے جاتی رہی اور دس منٹ آئی جس کی وجہ سے شہر کی تمام مساجد اور گھروں میں پانی کی بھی قلت رہی جس کی وجہ سے روزہ داروں کا بھی برا حال دیکھنے میں آیا روزہ داروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کو مسلمانوں کے بارے میں سوچنا چاہیے کہ رمضان شریف کا مقدس مہینہ ایک سال بعد آتا ہے کم سے کم اس مہینہ کا توخیال کیا جائے ،لگتا ہے کہ ہمارے حکمران مسلمان ہی نہیں ہیں لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ کچھ دنوں پہلے پانی وبجلی کے وزیر خواجہ آصف کا بیان تھا کہ ہمارے ملک میں بجلی کی کوئی کمی نہیں ہے لوڈشیڈنگ ملک میں اس لئے کی جارہی ہے کہ اگر بجلی چوبیس گھنٹے دی جائے تو غریب عوام بل کیسے ادا کرے گی ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ رمضان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ختم کیا جائے اور بجلی کے نرخوں میں بھی کمی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں