پیپلز پارٹی نے سندھ کو لوٹ کر کنگال کردیا ، ڈاکٹر قادر مگسی
متحدہ دہشت گرد پارٹی ہے ، و نواز شریف صرف لاہور کے نہیں پورلے ملک کے وزیراعظم ہیں،سندھ میں بھی خرچ کریں، چئیرمین سندھ ترقی پسند پارٹی
پیر 6 جولائی 2015 18:08
سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) پیپلز پارٹی نے سندھ کو لوٹ کر کنگال کردیا ہے، متحدہ دہشت گرد پارٹی ہے اور اب پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ متحدہ کے بدنام زمانہ را سے تعلقات ہیں اور دہشت گردی میں ملوث ہے، وزیراعظم نواز شریف صرف لاہور کے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں لہذا سندھ میں بھی خرچ کرے۔ یہ باتیں سندھ ترقی پسند پارٹی کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے سانگھڑ میں افطار پارٹی کے بعد پریس کلب سانگھڑ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے ساتھ ہر دور میں ناانصافی کی گئی ہے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ دونوں نے سندھ کے وسائل کو لوٹا ہے جبکہ پیپلز پارٹی والوں نے تو سندھ کو لوٹ کر کنگال کردیا ہے۔ سندھی عوام اب ان لوٹ کھسوٹ کرنے والوں کو پہچان چکی ہے اور بلدیاتی الیکشن میں ان کو شکست فاش ہوگی۔(جاری ہے)
ڈاکٹر قادر مگسی نے مزید کہا کہ ہم شروع سے کہتے آرہے ہیں کہ متحدہ دہشت گرد اور وطن دشمن پارٹی ہے اور اب پوری دنیا نے اسے دہشت گرد کہہ کر ہماری بات کو سچ ثابت کردیا ہے۔
ایم کیوایم کے ”را“ سے تعلقات ہیں اور ان کی فنڈنگ سے ملک میں دہشت گردی کی جارہی ہے۔ نامی گرامی درجنوں قتل کرنے والے ان کے ٹارگٹ کلرز پکڑے گئے ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ متحدہ دہشت گردوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرے اور کراچی سمیت سندھ بھر میں امن وامان قائم کیا جائے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ صالح جونیجو، ڈاکٹر حمید میمن، ضلعی صدر عبدالجبار جونیجو ودیگر بھی تھےسانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پوری دنیا میں حفاظتی ٹیکوں کا عالمی ہفتہ منانے کے لئے سیمینار کا انعقاد
الخدمت سندھ کے تحت قیدیوں کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
سانگھڑ ، آلودہ پانی کے استعمال سے 5بچے جاں بحق ہوگئے
سنجھورو ، زیر زمین آلودہ پانی کے استعمال سے 5 بچے جاں بحق
سانگھڑ ، آلودہ پانی کے استعمال سے 5بچے جاں بحق ہوگئے
سانگھڑ،ہینڈپمپ کا زہریلا پانی پینے سے 5بچے انتقال کرگئے
سانگھڑ،میاں بیوی کی لڑائی، دونوں نے نہر میں چھلانگ لگا دی
لوگ کرسی کیلئے پی پی عوام کیلئے لڑ رہی ہے، آصفہ بھٹو زرداری
اب میں اور بلاول آپ کی آوازبنیں گے، آصفہ بھٹو
سانگھڑ میں سینٹ ریٹا کانوینٹ کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا
پیپلز پارٹی کے امیدوار فضل اللہ پیچوہو کی ووٹرز کا پانی بند کرنے کی دھمکی
پنجاب میں ن لیگ (ن)اور سندھ میں ستارے کے نشان پر الیکشن لڑنے والے سیاسی یتیموں کے ٹولے کا کوئی نظریہ ہے ..
سانگھڑ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ