جھول پولیس سے مقابلے میں 2 زخمی ڈاکو گرفتار

منگل 21 جولائی 2015 14:44

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء) جھول پولیس سے مقابلے میں 2 زخمیڈاکو گرفتار، سول اسپتال سانگھڑ منتقل، دونوں ڈاکوؤں کو ٹانگوں میں گولیاں لگیں، 2 پسٹل وموٹر سائیکل برآمد، واردات کی نیت سے کھڑے تھے، پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کی۔ تفصیلات کے مطابق جھول تھانہ کی حدود میں جھول پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ڈاکو اختر ٹانوری اور امیر ٹالپر ٹانگوں میں گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے جنہیں علاج کیلئے سول اسپتال سانگھڑ لایا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ذوالفقر علی ایس ایچ او جھول نے صحافیوں کو بتایا کہ جھول پولیس موبائل پر گشت پر تھی کہ گاؤں محمد حسین کیریو کے قریب 2 ڈاکو کسی واردات کی نیت سے کھڑے تھے کہ پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی اور پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو زخمی ہوگئے اور ان کے قبضے سے 2 عدد پسٹل اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔ دوسری جانب زخمی ڈاکوؤں کا کہنا ہے کہ انہیں بے گناہ مارا گیا ہے۔ دونوں زکمی ڈاکوؤں کو ٹانگوں میں گولیاں لگی ہیں۔ سول اسپتال سانگھڑ میں علاج کیا جارہا ہے واقعہ کی اطلاع سن کر شہریوں کی بڑی تعداد سول اسپتال سانگھڑ پہنچ گئی جبکہ بھاری پولیس نفری بھی موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں