سانگھڑ وگرد ونواح میں گیسٹرو بیماری تیزی سے پھیلنے لگی

جمعرات 30 جولائی 2015 13:39

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) سانگھڑ وگرد ونواح میں گیسٹرو بیماری تیزی سے پھیلنے لگی، سول اسپتال سانگھڑ کی او پی ڈی میں درجنوں بچے علاج کیلئے لائے گئے۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ ہونے والی بارشوں کے باعث سانگھڑ وگرد ونواح میں دست، الٹی، بخار (گیسٹرو) کی بیماریاں تیزی سے پھیلنے لگی ہیں۔

(جاری ہے)

سول اسپتال سانگھڑ میں درجنوں بچے گیسٹرو کے مرض میں مبتلا ہوکر پہنچے ہیں جہاں پر ان کا علاج کیا جارہا ہے۔

حالیہ ہونے والی بارشوں، صحت وصفائی کی ناقص صورتحال اور گندے پانی کے استعمال کے باعث گیسٹرو کی بیماریاں اپنے پنجے گاڑھنے لگی ہیں۔ گیسٹرو مرض سے متاثرہ بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ومحکمہ صحت سانگھڑ گیسٹرو کا مرض پھیلنے سے پہلے حفاظتی انتظامات کرے اور صحت وصفائی کی صورتحال پر مکمل توجہ دے۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں