سانگھڑ ،ڈسٹرکٹ جیل قید ملزم ہلاک ہو گیا

جمعرات 6 اگست 2015 23:06

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء) ڈسٹرکٹ جیل سانگھڑ میں قیدی ہلاک ہوگیا جیل انتظامیہ کاکہنا ہے کہ قید ی دل کے دورے کے سبب فوت ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام تھانہ کی حدود میں چوری ڈکیتی رہزنی کے کیس میں ڈسٹرکٹ جیل سانگھڑ میں قید پیربخش ولد صالح کورخانی جوکہ ضلع مٹیاری کارہائشی ہے پراسرارطور پر فوت ہوگیا،جیل انتظامیہ کاکہنا ہے کہ قیدیوں کوعدالت کیلئے جیل کی بیریکوں سے قیدی پیربخش کو رخانی کونکالاتوانہوں نے بتایا کہ میرے سینے میں درد ہے جیسے سول اسپتال سانگھڑ لایا گیا جہاں قید ی فوت ہوگیا بعض ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل سانگھڑ میں قیدیوں پررقم کے حصول کیلئے بے انتہاء تشدد کیاجاتاہے۔

مذکورہ بالا قیدی کی ہلاکت اس کی کڑی ہے قیدی تشدد کے سبب بیمار ہوا جس کے سبب فوت ہوا۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں