سانگھڑ ؛شادی کے دوران ہونے والی فائرنگ ، گولی لگنے سے نوجوان ہلاک، پولیس نے 4 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا

جمعہ 7 اگست 2015 14:52

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اگست۔2015ء) سانگھڑ شہر میں شادی کے دوران ہونے والی فائرنگ کے باعث گولی لگنے سے نوجوان ہلاک ہوگیا، سانگھڑ پولیس نے 4 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سانگھڑ شہر میں شہداد پور سے ایک بارات آئی جس میں منچلے نوجوانوں نے بے پناہ ہوائی فائرنگ کرکے رات گئے شہریوں کی نیندیں خراب کردی۔

(جاری ہے)

ہوائی فائرنگ کی زد میں ایک نوجوان وسیم اکرم چوہان ولد شوکت زخمی ہوگیا جسے سول اسپتال سانگھڑ لایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

سانگھڑ پولیس نے ہوائی فائرنگ کے الزام میں مبینہ محمد اشرف، حامد علی قریشی، جان عالم، محمد منور قریشی کو حراست میں لے لیا۔ آخری اطلاعات تک کیس داخل نہیں ہوا۔ شہریوں نے شادی کی باراتوں میں ہوائی فائرنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور ملوث افراد کو سزا دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں