غریب معذوروں پر پولیس تشدد ظالمانہ اقدام ہے، غلام علی شاہ،

بدھ 12 اگست 2015 13:48

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) کراچی میں معذوروں پر پولیس کے بہیمانہ تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، غریب معذوروں پر پولیس تشدد ظالمانہ اقدام ہے، بے چارے معذور کسی کا کیا نقصان کرسکتے ہیں، تشدد میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

یہ باتیں معذوروں کی تنظیم دعا آئرگنائزیشن سانگھڑ کے کوآرڈی نیٹر غلام علی شاہ، ندیم طاہر، محمد مبین کنبھار ودیگر نے کہی۔ انہوں نی کہا کہ فرسودہ نظام میں معذوروں پر تشدد حکومت کی نااہلی ہے اور معذوروں پر ظلم وتشدد کی انتہا کردی جاتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فی الفور تشدد کرنے والوں کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دیکر معذوروں کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں