صحافیوں کو اپنی اہمیت کا احساس کرنا ہوگا، فنکشنل لیگ آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے،ملک امام الدین شوقین

بدھ 19 اگست 2015 15:12

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء)سابق صوبائی وزیر ملک امام الدین شوقین نے کہا ہے کہ صحافیوں کو اپنی اہمیت کا احساس کرنا ہوگا، فنکشنل لیگ آزاد صحافت پر یقین رکھتیہے نیشنل پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اختلافات ہر جگہ ہوتے ہیں اگر اختلافات برائے اصلاع ہوں تو بہتر ہے اختلافات مختلف پارٹیوں میں بھی ہوتے ہیں اپنی بات کو زوری منوانا زیادتی ہوتی ہے نیشنل پر یس کلب سے امیدکی جاتی ہے کہ اس کلب کے صحافی صحافت کو جہاد سمجھ کر سچ لکھیں اور سچ دیکھائیں آج کے اس دور میں اس سے بڑا جہاد ہوہی نہیں سکتا جس کے خلاف لکھیں گئے اس کو بھی غلط لگے گئی مگر وہ محسوس ضرور کرے گا کہ خبر درست ہے انصاف اور شہرت خدا کے ہاتھ ہے اسی سے مانگی چاہیے سچ لکھنا بہت بڑی عبادت ہے اس سلسلے میں سب ہی ناراض ہو جائیں تب بھی اس کی پروا نہیں کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

ملک امام الدین نے اپنے خطاب میں نیشنل پریس کلب کی جانب سے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے پر خوشی کا اظہار کیا کرتے ہوئے کہا کہ ملک برادری نے ہمیشہ فلاحی کاموں پر توجہ دیتی ہیں ہم کسی کے خلاف بھی کام نہیں کرتی سانگھڑ کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ہے پورے سندھ میں ادارے تباہ حالی کی نظر ہوچکے ہیں لوٹ مار کا بازار گرم ہے قانون نام کی کوئی چیز نہیں کراچی آپریشن کے باعث حالات کسی حد تک کنٹرول میں ہیں مگر سندھ میں لوٹ مار اور ڈاکو راج بڑے پیمانے پر راج ہے ہمیں صرف سانگھڑ ہی کو ہی فوکس نہیں کرنا پورے سندھ کو ایمانداری سے فوکس کرنا چاہیے سندھ کا ہر ادارہ تباہ ہوچکا ہے جس طرح سے سندھ کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے اگر اس کرپشن کو روکا نہ گیا تو ملک کا بہت نقصان ہوگا

پنجاب میں کرپشن ہے مگر نہ ہونے کے برابر ہے مگر سندھ میں سو فیصد کرپشن ہے اگر میری پارٹی میں کرپشن موجود ہے اس کو سامنے لانا آپ پر فرض ہے مجھے کھبی بھی اقتدار کی پروا نہیں نہیں میں نے پوری زندگی میں اقتدار کے دوران ایک روپیہ بھی معاوضہ نہیں لیا ہے یہ ملک ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کے باعث آیا ہے پورے دنیا کے مقابلے میں پاکستان جنت نظیر ملک ہے ہمار ملک میں ٹیلنٹ بہت موجود ہے مگر اس کو سامنے لانے والا کوئی سامنے نہیں آیا میں ہر اس صحافی کے ساتھ ہوں جو سچ لکھے گا میری خواہش ہے کہ نیشنل پریس کلب حق و سچ لکھنے لکھیں سانگھڑ کی عوام کی بہت ساری امیدیں آپ سے ہیں۔

قبل ازیں نیشنل پریس کلب کے صدراشفاق سلہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانگھڑ میں نوجوانوں کے لئے پریس کلب کے دروازے بند کردیئے گئے تھے یہاں بیورو کریسی اور وڈیروں کے لئے کہنے پر صحافت ہوتی تھی جس کی وجہ سے سانگھڑ کی عوام کا سانگھڑ کی میڈیا سے اعتماد ختم ہوگیا تھا جس کو بحال کرنے کے لئے نیشنل پریس کلب کا قیام آیا جہاں نوجوانوں کو صحافت کے بارے میں مکمل آگاہی دی جاتی ہے اس کلب میں نہ ہی کوئی سرکاری ملازم ہے اور نہ ہی وڈیروں اور بیوروکریسی کے کہنے پر خبریں چلتی ہیں۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں