`سانگھڑ شہر میں 3 قتل کا معمہ حل نہ ہوسکا `

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 22:24

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) سانگھڑ شہر میں 3 قتل کا معمہ حل نہ ہوسکا سانگھڑ پولیس فریاری مقتول شازیہ بی بی کے شوہرغلام مرتضیٰ یوسفزئی کی مدعیت میں کیس داخل اطلاعات کے مطابق سانگھڑ شہر کے گنجان آبادی نظامانی محلہ نزد بابا بیری کے نزدیک فریاری غلام مرتضی یوسفزئی نے سانگھڑ تھانہ میں کیس نمبر 159/2015 زیر دفعہ 302 داخل کرایا کہ ملزم عمران یوسفزئی گزشتہ شب اپنے 80 سالہ دادا رحمت اﷲ ، چچی35سالہ شازیہ بی بی کو گلہ دبا کر خود اوپر کمرے میں خودکشی کرلی رابطہ کرنے پر ایس ایچ او سانگھڑ جمن کھوسو نے بتایا کہ مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس مختلف زاویوں سے دیکھ رہی ہیں سانگھڑ کے شہری تین قتل پر مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں معمہ کب حل ہوتا ہے

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں