فنکشنل مسلم لیگ بلاامتیازرنگ نسل عوام کی خدمت کرناچاہتی ہے،لیاقت آرائیں

پیر 19 اکتوبر 2015 13:19

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اکتوبر۔2015ء) فنکشنل مسلم لیگ بلاامتیازرنگ نسل عوام کی خدمت کرناچاہتی ہے،ان خیالات کااظہار فنکشنل مسلم لیگ کے حمایت یافتہ بلدیاتی الیکشن کے یوسی گجری کے چیئرمین امیدوار لیاقت آرائیں نے حلقہ میں کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پرجنرل کونسلرکے امیدوارنورکیانی دیگرنے بھی خطاب کیاانہوں نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل روڈ،پینے کے پانی،صحت کے متعلق تمام سے باخبر ہیں منتخب ہونے کے بعد عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرینگے اس موقع پرعلاقہ کی معززشخصیت چودھری عادل جٹ نے اپنی حمایت کی یقین دھانی کرائی اس موقع پرعلاقہ کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں