بلدیاتی الیکشن ،سانگھڑ میں ایس ٹی پی کی جانب سے وارڈ نمبر گیارہ سے نامزد کونسلر عبدالجبار کی کارنر میٹنگ

ہفتہ 7 نومبر 2015 21:30

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔7 نومبر۔2015ء) بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ایس ٹی پی کی جانب سے وارڈ نمبر گیارہ سے نامزد کونسلر عبدالجبار کی کارنر میٹنگ اہتمام کیا گیا جس میں مرکزی قائدین جن میں حیدر ملاح۔صالح جونیجو۔

(جاری ہے)

خدا بخش درس سمیت ایس ٹی پی کے کارکنوں نے شرکت کی اس موقع پر حلقے کے امیدوار عبدالجبار جونیجو کا کہنا تھا کہ ان کے حلقے کی عوام کو جو مشکلات درپیش ہیں وہ ان سے اچھی طرح واقف ہیں بلاتفریق عوام کی خدمت کی جائے گی ان کے حلقے کی عوام پینے کے پانی کے حصول کے لئے شدید مشکلات میں ہیں ان کے مخالف امیدوار نے ناظم کی حیثت سے علاقے کی کوئی بھی خدمت نہیں کی ہے وہ اگر منتخب ہوئے تو علاقے کی عوام کی مشکلات کو کم کریں گے مرکزی جنرل سیکٹریٹری حیدر ملاح کا کہنا تھا کہ عبدالجبار جونیجو نے تین ماہ تک پریس کلب سے سامنے عوامی مسائل کے حل کے لئے بھوک ہڑتال کر کے ثابت کردیا کہ اس کے دل میں عوام کے لئے کتنی محبت ہے عبدالجبار جونیجو چاہتا ہے کہ آپ کو صاف پانی ملے آپ کے بچوں کو بہتر صحت کی سہولت ملیں اچھی تعلیم ملے جو شہر میں 70سال تک حکمرانی کرنے والے آپ کو نہیں فراہم کر سکے ہیں یہ کام صرف وہ ہی کر سکتا ہے جو عوام کا درد رکھتا ہوں جن لوگوں نے آپ کو جنرل الیکشن میں خواب دیکھائے تھے وہ ووٹ لینے کے بعد دوبارہ نظر ہی نہیں آئے اب وہ دوبارہ آپ کو بیوقوف بنانے آرہے ہیں تیل و گیس زراعت کی دولت سے مالا مال ضلع کی عوام کب تک بنیادی سہولتوں سے محروم رہے گی ان کا کہنا تھا کہ امانت ہمیشہ ایماندار کے حوالے کی جاتی ہے عبدالجبار جونیجو ایماندار بھی ہے دینادار بھی یہ ٹی ایم اے کی ایک کروڑو 80لاکھ روپے میں سے ایک روپے کی بھی کرپشن نہیں کرے گا بلکہ کرپشن کرنے والوں کے خلاف آواز بلند کرے گا صالح جونیجو کا کہنا تھا کہ عبدالجبار کی جانب سے سانگھڑ کی عوام کے بنیادی مسائل کے حصول کے لئے جہدوجد کے بعد ثابت ہوگیا کہ سانگھڑ کی عوام کی خدمت عبداجبار سے بہتر کوئی نہیں کرسکتا بعد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حیدر ملاح کا کہنا تھا کہ جن لوگو ں نے70سال تک عوام کا خون چوسا ہے اب ان کا احتساب ہونا چاہیے جو عوام اپنا ووٹ ان کے مخالف میں دے کر اپنے خون کا بدلہ لے سکتے ہیں اگر ایسا نہ ہوا تو یہ خونی مزید عوام کا خون چوس لیں گئے ان کا کہنا کہ پورے سندھ میں بلدیاتی الیکشن فوج کی نگرانی میں کروائے جائیں اور ووٹ چوری ہونے سے روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں بلدیاتی الیکشن اگر شفاف ہوئے تو سندھ سے پی پی کا نام و نشان بھی ختم ہوجائے گا پی پی پی نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اب سرکاری مشنری کے ساتھ ملکر پی پی پی الیکشن لڑ رہے ہے جس کو روکنا الیکشن کمشن کا کام ہے۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں