سانگھڑ ‘ فنکشنل لیگ اور پی پی کے کارکنوں میں فائرنگ ،2افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

منگل 15 دسمبر 2015 14:32

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 دسمبر۔2015ء) رحمانی چوک کے قریب فنکشنل لیگ اور پی پی کے کارکنوں میں فائرنگ ،2افراد جاں بحق ، متعدد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو رحمانی چوک کے قریب فنکشنل لیگ اور پی پی کے کارکنوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا،17دسمبر کو ہونے والے الیکشن کی مہم کیلئے ریلیاں نکالی جا رہی تھیں، دونوں ریلیوں کا رحمانی چوک باکھوڑو روڈ پر آمنا سامنا ہوا اور نامعلوم افراد نے فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں سیاسی کارکن کا گارڈ سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ متعددزخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد شہر کی صورتحال کشیدہ ہو گی اور دکانیں و مارکیٹیں بندکر دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں