سانگھڑ :فنکشنل لیگ اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں تصادم ، 3 افراد جاں بحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 دسمبر 2015 15:00

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15دسمبر 2015 ء) : سانگھڑ کے علاقہ دھک پاڑہ میں فنکشنل لیگ اور پیپلز پارٹی کے کارکنان میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے .

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تصادم دونوں پارٹیوں کی ریلیوں کے رحمانی چوک پر پہنچنے پر ہوا. دونوں پارٹیوں کے کارکنان نے ایک دوسرے کی جماعتوں کے خلاف نعرے بازی کی جس کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے اور کارکنان کے مابین تصادم نے تین افراد کی جان لے لی، جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے.

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں