سانگھڑ،فنگشنل لیگ کے رہنماوٴں کے خلاف مقدمہ پر ہڑتال

ہفتہ 19 دسمبر 2015 14:03

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 دسمبر۔2015ء )سانگھڑ میں مسلم لیگ فنکشنل کے رہنماوٴں کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر مختلف علاقوں میں ہڑتال جاری رہی ۔

(جاری ہے)

سانگھڑ میں 15 دسمبر کو دو سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم میں چار افراد کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں مسلم لیگ فنکشنل کے رہنماوٴں اورارکان سندھ اسمبلی سعید خان نظامانی ، وریام فقیر خاص خیلی، سابق رکن سندھ اسمبلی اور حر جماعت کے خلیفہ علی غلام نظامانی سمیت 18 رہنماوٴں کو نامزد کیا گیا ۔

مقدمے میں 20 نامعلوم افراد کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔مقدمہ درج کرنے کیخلاف سانگھڑ کے شہروں کھپرو، سنجھورو، شاہ پور چاکر اور کھڈرو میں ہڑتال کی گئی ۔کاروباری مراکز ،دکانیں اور بازار بند ہیں اور ٹریفک نہ ہونے کے برابر رہی۔گذشتہ روز ملزمان کی گرفتاری کیلئے نظامانی محلے میں پولیس کے سرچ آپریشن کے خلاف خواتین نے شدید احتجاج کیا تھا۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں