اپوزیشن کی اے پی سی سے حکومت کوکوئی خطرہ نہیں یہ پہلے ہی ناکام ہوچکی ہے ۔ وفاقی وزیر مملکت دفاع خالدلنڈ

اتوار 25 فروری 2007 12:53

سکھر(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین25فروری2007 ) وفاقی وزیر مملکت دفاع میر خالد احمد خان لنڈ نے کہاہے کہ اپوزیشن کی جانب سے آل پارٹی کانفرنس سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ یہ انعقاد پہلے سے ہی ناکام ہوچکی ہے اور اپوزیشن جماعتیں انتشار کا شکار ہیں موجودہ اسمبلی صدر جنرل پرویزمشرف کو دوبارہ اکثریت سے صدر منتخب کرے گی اور ملک کی عوام کی اکثریت چاہتی ہے کہ صدر جنرل پرویز مشرف باوردی صدر رہیں ہم صدر مشرف کے تمام اقدامات اور اصلاحات کی بھر پور حمایت کرتے ہیں حکومت پی آئی اے کی کارکردگی کومزید بہتر بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے اور پی آئی اے کے مختلف شعبوں میں بھرتیاں کی جائیں گی اپنی رہائش گاہ خالدآباد میں صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے ان کے ہمراہ میرپور ماتھیلو کے ناظم نظیر احمد لنڈ بھی موجودتھے خالداحمد لنڈ نے کہا کہ ملک میں مکمل طور پر جمہوریت بحال ہے اور پہلی حکومت اور اسمبلی ہے جو اپنی آئینی مدت پوری کررہی ہے جس کا تمام تر سہرا صدر مشرف کے سرجاتا ہے کہ ان کی کوششوں سے ملک میں جمہوریت بحال ہوئی اور جمہوری نظام مضبوط ومستحکم ہوا ملک میں اپوزیشن جماعتیں بحالی جمہوریت کے لیے نہیں بلکہ حصول اقتدار کے لیی جدوجہد کررہی ہیں ان کے لپیٹ میں جمہوریت کا دور نہیں بلکہ اقتدار کا دور ہے اپوزیشن جماعتوں نے چار سالوں کے دوران محالفت برائے مخالفت کی سیاست کو پروان چڑھایا اوراسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا سلسلہ جاری رکھا جس سے عوام میں اپوزیشن جماعتوں کا گراف گرا ہے اپوزیشن جماعتیں عوام کو سڑکوں پر لانے میں ناکام رہی ہیں اوراپوزیشن کی احتجاجی تحریکوں کی ناکامی عوام کا حکومت پر مکمل اور بھر پور اعتماد ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں