سکھر سے کالعدم تنظیم کا دھشتگردجلیل ابابقی گرفتار کر لیا ہے ۔ ڈی پی او مظھر نواز شیخ کا ہنگامی پریس کانفرنس میں‌اعلان

جمعہ 9 مارچ 2007 13:40

سکھر (اردوپوئنٹ تازہ ترین اخبار09 مارچ2007) سکھر پولیس نےکالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے خود کش حملہ آور جلیل ابابقی کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ڈی پی او سکھر مظھر نواز شیخ نے ھنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے حساس اداروں کی مدد سے سندہ اور بلوچستان میں تخریبی کاروائیوں میں ملوث کالعدم تنظیم کے خود کش حملہ آور جلیل ابابقی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ھینڈ گرنیڈ، آدھا کلو دھماکہ خیز مواد سات عدد ڈیٹو نیٹر اور دیگر اشیاءبرآمد کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

ملزم کا تعلق عثمان عرف سیف اللہ کرد کے گروپ سے ہے جو سندہ میں چہلم کے موقع پر بم دھماکے کرنے کامنصوبہ رکھتے تھے انہوں نے کہا کہ ملزم جلیل ابابقی کی گرفتاری پر بلوچستان حکومت نے دس لاکھ انعام رکھا ہے ۔ ملزم ایک ڈی ایس پی سمیت بیس پولیس اھلکاروں کے قتل اور ڈیرہ مراد جمالی میں بم دھماکے میں پینتالیس افراد کی ھلاکت کے علاوہ گئی دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہے انہوں نے کہا کہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں