سکھر ریلوے اسٹیشن کے قریب مال گاڑی پٹڑی سے اتر گئی ، ٹرینوں کی آمدورفت معطل

ہفتہ 5 مئی 2007 12:46

سکھر (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار05 مئی2007) روہڑی سے چمن جانے والی مال گاڑی کے 12 ڈبے پٹڑی سے اتر گئے۔ ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو کر رہ گئی ، امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز روہڑی سے چمن جانے والی مال گاڑی کے 12ڈبے سکھر ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر گئے جس کی وجہ سے سکھر آنے اور جانے والی متعدد ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں ۔ حکام کے مطابق ڈبوں کے پہیے بری طرح پٹڑی میں پھنسے ہوئے ہیں ۔ حکام کے مطابق ٹرینوں کی آمدورفت جلد بحال کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں