سکھر ۔ پولیس نے دس ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے بھاری اسلحہ برآمد کر لیا ہے ۔ ڈی پی او سکھر مظھر نواز شیخ

جمعہ 18 مئی 2007 14:27

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مئی۔2007ء) ڈی پی او سکھر مظھر نواز شیخ نے کہا ہے کہ پولیس نے دس ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے بھاری اسلحہ برآمد کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی پی اوآفس سکھرمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ قومی شاہراہ پر متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث دس بدنام ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد کرکےتحقیقات شروع کر دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مزکورہ ڈاکوؤں کا تعلق جاگیرانی ۔ عمرانی ۔ بلو اور مھر قبیلوں سے ہے اور اغوا ۔ قتل اور قومی شاہراہ پر کئی لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہیں جن کے مقدمات ان پر درج ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں