سکھر‘قومی شاہراہ پر بس الٹنے سے 20 مسافر زخمی

بدھ 30 مئی 2007 11:24

سکھر(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار30 مئی2007) صوبہ سندھ کے علاقے سکھر کے قریب قو می شاہرہ پر بس الٹنے سے بیس مسافر زخمی ہو گئے ہیں ، جن میں پانچ کی حالت نازک ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ گزشتہ روز ببر لو کے مقام پر پیش آیا۔

(جاری ہے)

جب ایک بس جو کراچی سے سوات جارہی تھی تیز رفتاری کے باعث سڑک کے کنارے پل سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ حادثے میں بیس مسافر زخمی ہوئے جنہیں سکھر کے مختلف ہسپتالوں میں داخل کرادیا گیا ہے۔ زخمیوں میں پانچ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں