سکھر، 9 سے 30اگست تک آنکھوں کے علاج کے مفت کیمپس لگانے کا پروگرام

جمعہ 3 اگست 2007 14:53

سکھر ( ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03 اگست 2007) الشفاء ٹرسٹ آنکھوں کا اسپتال سکھر کی جانب سے 9 سے 30اگست 2007 تک علاقے کے مختلف اسپتالوں میں آنکھوں کے علاج کے مفت کیمپس لگانے کا پروگرام ظاہر کیا گیا ہے جس کے مطابق پہلا کیمپ 9 اگست کو بنیادی صحت یونٹ مٹھڑی ( تعلقہ کوٹ ڈیجی ) ضلع خیرپور میں ، دوسرا کیمپ 16 اگست کو بنیادی صحت یونٹ اروڑ (تعلقہ روہڑی ) ضلع سکھر میں ، تیسرا کیمپ 28 اگست کو بنیادی صحت یونٹ سلطان پور ( تعلقہ پنو عاقل ) میں اور چوتھا کیمپ 30اگست کو دیہی صحت مرکز میہڑ ( تعلقہ میہڑ ) ضلع دادو میں لگائے جائیں گے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں