زمینی تنازعہ پر مسلح حملہ آوروں نے مخالفین کے گھر پر حملہ کر دیا، فائرنگ کے نتیجے میں ایک شادی شدہ خاتون ہلاک

جمعہ 3 اگست 2007 14:54

سکھر ( ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03 اگست 2007) زمینی تنازعہ پر مسلح حملہ آوروں نے اپنے مخالفین کے گھر پر حملہ کر دیا اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک شادی شدہ خاتون ہلاک ہوگئی جبکہ حملہ آور ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزصالح پٹ میں زمینی تنازعہ پر مسلح حملہ آور ملزمان نے علاقے کے رہائشی عطا حسین میرانی کے گھر پر حملہ کر دیا اور خود کار اسلحہ سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں صاحب خانہ عطا حسین میرانی کی جواں سال بیوی گڈی موقع پر ہلاک ہوگئی جبکہ حملہ آور ملزمان فرار ہوگئے۔

دریں اثناء مقتولہ کے شوہر عطا حسین میرانی نے صالح پٹ پولیس اسٹیشن پر بھٹکانی بلوچ قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد غلام رسول ، اصغر علی اور حاجن سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے، تاہم آخری اطلاعات تک علاقہ پولیس نامزد ملزمان میں سے کسی کو بھی گرفتار نہ کر سکی تھی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں