گھریلو پریشانی سے تنگ آکر دوشیزہ نے زندگی کا خاتمہ کر لیا

جمعہ 3 اگست 2007 14:55

سکھر ( ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03 اگست 2007 ) گھریلو پریشانی سے تنگ آکر ایک 16 سالہ لڑکی نے اپنے ڈوپٹے کا پھندا بنا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ لاڑکانہ کے رحمت پور پولیس حدود کے علاقے گھانسلیٹ ڈپو والی گلی کی رہائشی 16 سالہ شمع دختر عبد الواحد تنیو نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر ڈوپٹے کا پھندا بنا کر کھجور کے درخت سے لٹک کر خود کشی کر لی، علاقہ پولیس نے حادثاتی موت کا کیس رجسٹر کیا ہے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں